لاہور: خاتون کے قتل کا ڈراپ سین، شوہر ہی قاتل نکلا

Published On 11 February,2025 11:49 am

لاہور: (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ ساندہ میں گزشتہ دنوں قتل ہونے والی خاتون کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ ردا کا شوہر شمشاد ہی اپنی بیوی کا قاتل نکلا، ملزم شمشاد کے مقتولہ ردا کی بہن ثمرہ سے تعلقات تھے جس کے بعد دونوں نے منصوبہ بندی سے ردا کےقتل کی گھناؤنی واردات کی۔

واردات کا مقدمہ تھانہ ساندہ میں گزشتہ روز درج ہوا تھا جس کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لے کر ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی، ڈی ایس پی ذکریا یوسف ، ایس ایچ او ساندہ رضوان خاں اور ٹیم نے 24 گھنٹوں میں قاتل کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ پولیس نے تفتیش کے بعد ملزم شمشاد اور مقتولہ کی بہن ثمرہ کو گرفتار کر لیا، ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔