کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں 7 سالہ صارم کی ڈی این اے رپورٹ آگئی۔
صارم کی ڈی این اے رپورٹ ملزمان سے مماثلت نہیں رکھتی، پولیس پریشان ہوگئی، 18 افراد کے ڈی این اے کی رپورٹ منفی نکلی، واقعہ کی تحقیقات میں پیشرفت نہ ہو سکی، ڈی این اے کیلئے مزید سیمپل بھیجے گئے ہیں، پولیس کو رپورٹ کا انتظار ہے۔
واضح رہے 7 جنوری کو صارم بلال کالونی سے لاپتہ ہوا تھا، 18 جنوری کو صارم کی پانی کے ٹینک سے لاش ملی تھی۔