کراچی: ملزم کا مغوی لڑکے کو قتل کرکے لاش ملیر میں پھینکنے کا اعتراف

Published On 11 February,2025 06:33 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس سے لڑکے کے اغوا کا معاملہ، گرفتار اغوا کار ارمغان نے مغوی مصطفیٰ کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔

گرفتار اغوا کار ارمغان نے پولیس کو بیان دیا کہ مغوی لڑکے کو قتل کرنے کے بعد لاش ملیر میں پھینکی، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، مقتول کے والدین نے پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیئے۔

والدین کا کہنا ہے کہ درخشاں تھانے میں رپورٹ کرانے گئے ہماری کوئی شنوائی نہیں ہوئی، ارمغان سے رابطے کے بعد غیر ملکی نمبر سے تاوان کی کال آئی تھی۔