اٹک: (دنیا نیوز) زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ رھانہ رنگو کی حدود میں پیش آیا جہاں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم ہوگیا، تصادم کے دوران فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ لاشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔