فیصل آباد: (دنیا نیوز) تھانہ روشن والا کے علاقے میں اے ایس آئی عبیداللہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ روشن والا کےعلاقے بلوچ والا میں پیش آیا، اے ایس آئی عبیداللہ ملزمان کی گولیوں کا نشانہ بن کر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
اے ایس آئی عبیداللہ ٹیم کے ہمراہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے موقع پر پہنچا تھا، فائرنگ کرنے والے ملزمان پولیس کو ڈکیتی و دیگر مقدمات میں مطلوب تھے۔
پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر ہسپتال منتقل کردی، فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔