سکھر میں دو گروپوں میں تصادم، لڑکی سمیت 2 افراد جاں بحق

Published On 13 February,2025 01:32 am

سکھر: (دنیا نیوز) نواحی علاقے دبر میں جاگیرانی برادری کے دو گروپوں میں تصادم کے دوران لڑکی سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

فائرنگ سے ایک گروپ کی پندرہ سالہ لڑکی جاں بحق ہوئی، دوسرے گروپ کا نوجوان جاں بحق ہوگیا، جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئیں، واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی برقرار رہی۔

واضح رہے کہ بھینسیں چوری کے معاملے پر جھگڑے میں دونوں گروپوں کے اب تک 8 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔