گھریلو ملازمہ قتل کیس، مرکزی ملزم راشد، ملزمہ ثنا کا جسمانی ریمانڈ منظور

Published On 13 February,2025 04:33 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) کمسن گھریلو بچی پر تشدد کر کے قتل کرنے کا معاملہ، عدالت نے مرکزی ملزم میاں راشد شفیق، ملزمہ ثناء شفیق کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

دونوں ملزموں کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا ہے، عدالت نے ملزموں کو 17 فروری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا، پولیس نے ملزموں کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

مقدمہ میں گرفتار ملزمہ روبینہ کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا گیا، عدالت نے ملزمہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا اور ملزمہ کو 27 فروری کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیا۔

پولیس نے ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ محمد وسیم قریشی کی عدالت میں پیش کیا تھا، عدالت نے خاتون ملزمہ کو پولیس رولز اور سی آر پی سی کے تحت حراست، گرفتاری اور نظر بندی کے قانون کو مدنظر رکھنے کا حکم دیا۔