لاڑکانہ: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 2 ہندو تاجر زخمی

Published On 13 February,2025 09:06 pm

لاڑکانہ: (دنیا نیوز) ڈکیتی مزاحمت کی دو مختلف وارداتوں میں 2 ہندو تاجر گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈکیتی مزاحمت کا پہلا واقعہ باقرانی روڈ پر پیش آیا ، نامعلوم مسلح ڈاکووں نے ڈکیتی مزاحمت پر سنجے کمار کو 3 گولیاں مار کر زخمی کیا، واقعے کے بعد مسلح افراد دکان سے نقدی اور 2 موبائل فون چھین کے فرار ہوگئے۔

دوسرا واقعہ ممچھلی مارکیٹ کے علاقے میں پیش آیا جہاں مسلح ڈاکووں نے رونق آہوجا کو گولیاں مار کے زخمی کیا، مسلح افراد دکان سے نقدی اور 2 موبائل فون چھین کے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مارکیٹ اور دڑی تھانوں کی پولیس نے زخمی ہندو تاجروں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ٹراما سینٹر منتقل کردیا۔