قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ: سارہ ایرانی اور جیسمین پاؤلینی ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں داخل

Published On 15 February,2025 02:50 am

دوحہ: (ویب ڈیسک) قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اٹلی کی نامور ٹینس سٹار سارہ ایرانی اور ان کی ہم وطن جیسمین پاؤلینی ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

سارہ ایرانی اور جیسمین پاؤلینی پر مشتمل اطالوی جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں روس کی حریف کھلاڑی الیگزینڈرا الیگزینڈرونا پانوا اور ان کی ہنگری کی جوڑی دار فینی سٹولرکو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور1-6 سے ہرایا۔

واضح رہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ کے خلیفہ انٹرنیشنل ٹینس اینڈ سکواش کمپلیکس قطر ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔