ٹینس سٹار ارینا روڈیونووا کا شوہر سے 9 سال بعد طلاق لینے کا فیصلہ

Published On 26 January,2025 11:40 am

میلبرن: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی ٹینس سٹار ارینا روڈیونووا نے چونکا دینے والا اعلان کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلین اوپن کے کوالیفائنگ راؤنڈ سے باہر ہونے کے بعد ٹینس سٹار ارینا روڈیونووا نے شوہر ٹائی وکیری سے 9 سال بعد طلاق لینے کا فیصلہ کر لیا۔

ٹینس سٹار کی طلاق کی افواہیں 12 جنوری کو اس وقت سامنے آئیں جب روسی نژاد پلیئر نے انسٹا گرام پر شیئر کیا کہ اس نے اپنا نامناسب مواد تخلیق کرنے والا اکاؤنٹ لانچ کیا ہے۔

حال ہی میں میٹا پلیٹ فارم پر آسٹریلوی فٹبال لیگ کے سابق کھلاڑی ٹائی وکیری سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے انکے ہمراہ ویڈیو شیئر کی جس میں انکا کہنا تھا کہ ہم ایک دوسرے سے بہت پیار کرتے ہیں لیکن اب اگے بڑھنے کا وقت آ گیا۔