ڈی ایچ اے لاہور میں پہلی بار یونیفائیڈ میراتھون ریس کا اہتمام

Published On 24 February,2025 01:37 am

لاہور: (دنیا نیوز) ڈی ایچ اے لاہور میں پہلی بار یونیفائیڈ میراتھون ریس کا اہتمام کیا گیا۔

ریس کو چار کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا،21 کلومیٹر کیٹیگری میں 150 مرد و خواتین نے حصہ لیا، 10 کلومیٹر ریس میں 100 ریسرز نے قسمت آزمائی کی، 5 کلومیٹر ریس میں 500 کھلاڑی ایکشن میں نظر آئے، ایک کلومیٹر کی سپیشل افراد کی ریس میں 60 ایتھلیٹ شریک ہوئے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ریس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔