سندھ حکومت کا باکسر عثمان وزیر کو ورلڈ اوپن مقابلوں میں بھیجنے کا اعلان

Published On 06 May,2025 01:26 am

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے باکسر عثمان وزیر نے ملاقات کی۔

عثمان وزیر نے بھارتی باکسر ایشوران کو بینکاک میں پہلے راؤنڈ میں شکست دی تھی، مراد علی شاہ نے کہا بھارت کے جنگی جنون میں یہ پاکستان کی پہلی بڑی فتح ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اعلان کیا کہ سندھ حکومت باکسر عثمان وزیر کو ورلڈ اوپن مقابلے میں لے کر آئے گی، انہوں نے کہا کہ میں آپ کی فتح اور محنت سے بہت خوش ہوں، عثمان وزیر کی مسلسل 16ویں فتح قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔

اس موقع پر عثمان وزیر نے وزیراعلیٰ سندھ کو فتح والے باکسنگ گلوز پیش کئے اور وزیراعلیٰ سندھ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وہ گلوز پہن کر ’’پنچ ایکشن‘‘کیا۔