لاہور: (دنیا نیوز) اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا کہ اولمپک ڈے منانے سے کھیلوں سے آگاہی ملتی ہے۔
اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی اولمپکس ڈے کے موقع پر ایچیسن کالج میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج اولمپکس ڈے پوری دنیا میں منایا جارہا ہے، ایتھلیٹس کےلیے اس دن کو منانا ایک فخر کی بات ہے، بطور اولمپکس گولڈ میڈلسٹ پہلی بار اولپکس ڈے پر تقریب کا حصہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ عید کے بعد سے ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تیاری شروع کردی ہے، لاہور میں شدید موسم کی وجہ سے تیاری کیلئے انگلینڈ جا رہا ہوں، انگلینڈ میں ایک ماہ تیاری کروں گا۔
اولمپک گولڈ میڈلسٹ نے بچوں کو پیغام دیا کہ وہ فوکس ہوکر کھیلیں، میں چھوٹی جگہ سے آیا ہوں اور گولڈ میڈل جیتا، بچے محنت کریں تو وہ بھی میڈلز حاصل کر سکتے ہیں، اللّٰہ نے عزت دی ہے جسے کبھی بھول نہیں سکوں گا۔