سیئول: (ویب ڈیسک) ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے پلیٹ کپ ڈویژن کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
جنوبی کوریا میں جاری چیمپئن شپ میں پاکستان گرلز نیٹ بال ٹیم نے جاپان کو 39 کے مقابلے 64 گول سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔
پاکستان پلیٹ کپ ڈویژن کا فائنل مالدیپ یا چائنیز ٹائپی کے خلاف جمعہ کو کھیلے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں مالدیپ کو شکست دیکر مسلسل پانچویں فتح کیساتھ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔
قومی ٹیم نے پانچویں میچ میں مالدیپ کو 39 کے مقابلے 49 گول سے شکست دی تھی، مسلسل پانچ فتوحات کے بعد پاکستان ٹیم گروپ بی میں 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہی تھی۔
ایشین نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام جنوبی کوریا میں جاری ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ 2025 کا فائنل میچ 4 جولائی کو کھیلا جائے گا۔