تھائی لینڈ: (ویب ڈیسک) ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم مسلسل دوسری کامیابی کے ساتھ دوسرے مرحلے میں پہنچ گئی۔
تھائی لینڈ میں جاری ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں گروپ ڈی کے دوسرے میچ میں پاکستان کا مقابلہ سعودی عرب سے ہوا، پاکستان نے پہلا سیٹ 14-25 کے سکور سے جیتا۔
دوسرے سیٹ میں بھی پاکستانی ٹیم چھائی رہی اور 13-25 کی کامیابی کے ساتھ دو صفر کی برتری حاصل کر لی، تیسرا سیٹ فیصلہ کن ثابت ہوا جس میں پاکستان نے 12-25 کی کامیابی کے ساتھ دوسرے مرحلے میں جگہ بنالی۔
پاکستان ٹیم اپنا آخری گروپ میچ کل چائنیز تائپے کے خلاف کھیلے گی۔