ورلڈ انڈر 17 سنوکر چیمپئن شپ: حسنین اختر نے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

Published On 16 July,2025 08:33 pm

منامہ : (دنیا نیوز) آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 17 اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے حسنین اختر نے گروپ کا تیسرا میچ بھی جیت لیا۔

پاکستان کے نوجوان کیوئسٹ حسنین اختر نے پولینڈ کے وی ٹولڈ بیسٹ شکٹسکی کو شکست دی، پولش کھلاڑی کے خلاف حسنین نے بغیر کوئی فریم ڈراپ کیے کامیابی حاصل کی۔

حسنین اختر کی جیت کا اسکور 79-01، 81-17 اور 59-53 رہا، گروپ کے تینوں میچز جیت کر حسنین نے ایونٹ کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں جگہ بنا لی، حسنین اختر نے گروپ مرحلے میں کوئی بھی فریم ڈراپ نہیں کیا۔