ورلڈ یونیورسٹی گیمز: پاکستان کا 42 رکنی دستہ جرمنی پہنچ گیا

Published On 17 July,2025 05:36 pm

رائنے روہر: (دنیا نیوز) ورلڈ یونیورسٹی گیمز 2025 میں شرکت کے لیے پاکستان کا 42 رکنی دستہ جرمنی کے شہر رائنے روہر پہنچ گیا۔

قومی دستہ 25 ایتھلیٹس اور 17 آفیشلز پر مشتمل ہے، پاکستانی مرد و خواتین ایتھلیٹس چھ مختلف کھیلوں میں شرکت کریں گے۔

6کھیلوں میں ایتھلیٹکس ، جوڈو ، تائیکوانڈو ، سوئمنگ ، تیراندازی اور ٹیبل ٹینس شامل ہیں، پاکستان نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی، ایتھلیٹس نے مارچ پاسٹ کیا۔

قومی دستے کی قیادت ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر سپورٹس جاوید علی میمن کر رہے ہیں۔

پاکستان کے مختلف شہروں کی جامعات کے ڈائریکٹر سپورٹس بطور آفیشلز ٹیم کے ہمراہ جرمنی گئے ہیں۔

یاد رہے کہ ورلڈ یونیورسٹی گیمز27 جولائی تک جرمنی کے شہر رائنے روہر میں جاری رہیں گی۔