ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

Published On 17 September,2025 05:39 pm

ٹوکیو: (دنیا نیوز) پیرس اولمپک کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے84.50 کی تھرولازمی ہے جبکہ ارشد ندیم نے اپنی تیسری اور آخری باری میں 85.28 میٹر کی تھرو پھینک کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

رشد ندیم نے پہلی باری میں 76٫99میٹر جبکہ دوسری باری میں 74.17 میٹر کی تھرو کی، ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولین تھرو مقابلے کا فائنل 18 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔