قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی 78 ویں یومِ آزادی پر اہل وطن کو مبارکباد

Published On 14 August,2025 11:52 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے نامور جیولن تھرو ایتھلیٹ اور بین الاقوامی و ایشین چیمپئن ارشد ندیم نے 78 ویں جشنِ آزادی کے موقع پر اہلِ وطن کو مبارکباد پیش کی ہے۔

پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن ہمیں اپنے بزرگوں کی قربانیوں اور محنت کی یاد دلاتا ہے، ہمیں اسی جذبے سے ملک کی خدمت جاری رکھنی چاہیے۔

انہوں نے پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ کھیلوں اور مثبت سرگرمیوں میں حصہ لے کر دنیا میں پاکستان کا نام مزید بلند کریں۔

یاد رہے کہ ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں عالمی معیار کے ریکارڈ قائم کر کے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ہے۔

انہوں نے 2023ء میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا، جبکہ ٹوکیو اولمپکس میں تاریخ رقم کی اور پاکستان کیلئے پہلا اولمپکس ٹریک اینڈ فیلڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑی بنے۔