لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کے لئے آج تاریخی دن ہے، پاکستانی جیولن تھرور ارشد ندیم کو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتے ایک سال مکمل ہوگیا۔
8 اگست 2024ء کو پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتا تھا، ارشد ندیم نے 92.97 میٹر تھرو پھینک کر گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔
پاکستان نے اولمپکس میں 40 سال بعد گولڈ مڈل جیتا، ارشد ندیم انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ بنے۔