دوحہ:(دنیا نیوز) ایشیا پیڈل کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان نے چین کے خلاف ابتدائی دو گیمز جیت کر فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
پہلے سیٹ میں پاکستان کے عبداللہ عدنان اور محمد سالار پر مشتمل جوڑی نے کامیابی حاصل کی ،عبداللہ اور محمد سالار نے چینی جوڑی کو 6-7 ایک اور 6-4 سے کامیابی حاصل کی۔
دوسرے سیٹ میں پاکستان کے محمد کامل اور اشیش کمار نے7-5 ،4-6 اور 6-1 سے کامیابی حاصل کی ،تین گیمز پر مشتمل میچ میں پاکستان نے دو گیم جیت کر پہلی کامیابی یقینی بنائی۔
دوسری جانب ویمنز کوالیفائنگ میں سعودی عرب نے پاکستان کو تین صفر سے ہرادیا، پاکستان ویمن ٹیم کی یہ مسلسل دوسری شکست ہے، ویمنز کے پہلے میچ میں یو اے ای نے پاکستان کو ہرایا تھا۔