پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی ورثے میں تعاون کے فروغ کیلئے معاہدہ

Published On 17 October,2025 05:58 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی ورثے میں تعاون کے فروغ کیلئے معاہدہ طے پا گیا۔

وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی اور چینی کلچرل کاؤنسلر چن پینگ کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے، معاہدے کا مقصد پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

دونوں ممالک نے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے عزم کا اعادہ کیا، غیر قانونی کھدائی اور نوادرات کی سمگلنگ کے خلاف مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔

پاکستان اور چین نے عالمی ثقافتی ورثے کے تحفظ میں تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا، ثقافتی سفارت کاری دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی اور باہمی احترام کی علامت قرار دیا۔