بیجنگ: (دنیا نیوز) امریکا اور چین کے درمیان تجارتی تنازع مزید کشیدگی اختیار کر گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق چین نے امریکی تجارتی بیڑوں پر باضابطہ خصوصی پورٹ فیس لاگو کرنے کا اعلان کر دیا، امریکی جہازوں پر مزید سالانہ بلنگ پورٹ چارجز 17 اپریل 2026 سے لاگو ہوں گے۔
خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ امریکی تجارتی بیڑوں پر 14 اکتوبر سے ابتدائی پورٹ فیس تقریبا 56 ڈالر فی ٹن لاگو ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر نے چین پر اضافی درآمدی ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا تھا، ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا تھا کہ امریکا نومبر سے چینی درآمدات پر اضافی 100 فیصد ٹیرف لگائے گا، ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام امریکی مصنوعات کے تحفظ کے لئے سخت تجارتی اقدامات کا حصہ ہے۔
یاد رہے کہ چینی مصنوعات پر پہلے ہی امریکا کی جانب سے 30 فیصد ٹیرف موجود ہے، نئے اضافی ٹیرف کے اعلان کے بعد عالمی سٹاک مارکیٹوں میں کمی دیکھنے کو ملی۔
ٹرمپ نے اس اعلان سے چند گھنٹے قبل ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ چین نے دنیا کے دیگر ممالک کو نایاب معدنیات کی برآمد پر پابندیوں کے حوالے سے خط بھیجے ہیں۔