ماسکو: (دنیا نیوز) افغانستان کی صورتحال پر پاکستان اور چین کا اجلاس ہوا۔
نمائندہ خصوصی صادق خان نے چینی نمائندہ برائے افغانستان یو ژ یاؤ ونگ کے ساتھ ماسکو میں ملاقات کی، امن اور استحکام کو فروغ دینے پر بات چیت ہوئی، علاقائی سلامتی اور انسداد دہشت گردی کے تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔
مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے اور علاقائی ترقی کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط شراکت داری پر بھی زور دیا گیا۔