بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین نے صوبہ سیچوان کے شیشانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے دو نئے ٹیسٹ سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق یہ ٹیسٹ سیٹلائٹ شی یان-30 نمبر 1 اور2بیجنگ وقت کے مطابق صبح 11 بجے لانگ مارچ-2 ڈی کیریئر راکٹ کے ذریعے روانہ کئے گئے جومقررہ مدار میں کامیابی سے داخل ہو گئے ہیں۔
یہ سیٹلائٹ زمین کے مشاہدے کی ٹیکنالوجیز کی تجرباتی توثیق کے لئے استعمال کئے جائیں گے، یہ لانچ لانگ مارچ سیریز کے کیریئر راکٹس کا 598 ویں پرواز مشن تھا۔