بیجنگ: (دنیا نیوز) جنوبی بحیرہ چین میں کشیدگی کے باعث فلپائنی اور چینی جنگی بحری بیڑے آمنے سامنے آگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے چین پر فلپائن کے ساتھ کشیدگی بڑھانے کا الزام لگا دیا، امریکا کا کہنا تھاکہ چین فلپائن کے ساتھ جنگ کو طول دے رہا ہے۔
خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ چین نے امریکا کی بیان بازی کو مسترد کر دیا، چین کا کہنا تھا کہ فلپائنی بحری جہاز مسلسل چینی حدود کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔