دورہ بنگلا دیش کیلئے 18 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان

Published On 07 November,2025 10:59 pm

ڈھاکا: (دنیا نیوز) دورہ بنگلادیش کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، قومی ٹیم کل لاہور سے ڈھاکا روانہ ہوگی۔

عماد شکیل بٹ دورہ بنگلادیش میں ٹیم کے کپتان ہوں گے دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ اشتیاق خان، منیب الرحمان، محمد سفیان خان، محمد عبداللہ، حماد الدین انجم، عبد المنان، معین شکیل، زکریا حیات، ارشد لیاقت اور غضنفر علی بھی ہاکی ٹیم میں شامل ہیں۔

رانا عبدالوحید، افراز، عبد الحنان شاہد، عبدالرحٰمن، رانا محمد ولید، احمد ندیم اور جنید منظور بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔