ہاکی سیریز: پاکستان نے بنگلادیش کو پہلے میچ میں 2-8 سے ہرا دیا

Published On 13 November,2025 05:22 pm

ڈھاکا: (دنیا نیوز) پاکستان ہاکی ٹیم نے تین میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلادیش کو 2-8 سے شکست دے دی۔

ڈھاکا میں جاری ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں رسائی کے لیے پاکستان اور بنگلادیش کے مابین کھیلی جانے والی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے جیت لیا۔

پاکستان کی جانب سے احمد ندیم اور افراز نے دو دو جبکہ کپتان عماد بٹ، غضنفر علی، رانا وحید اشرف اور حنان شاہد نے ایک ایک گول اسکور کیا، بنگلادیش کی جانب سے حذیفہ اور امیر السلام نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی اور سیکرٹری جنرل اولمپیئن رانا مجاہد علی خان نے سیریز کی پہلی کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

پاک بنگلا سیریز کا دوسرا میچ 14 نومبر کو جبکہ آخری میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا، سیریز کی فاتح ٹیم ہاکی ورلڈکپ کوالیفائر میں رسائی حاصل کرلی ہے۔