سپین میں فلسطین اور باسک کی فٹبال ٹیموں کے درمیان دلچسپ میچ

Published On 17 November,2025 02:46 am

میڈرڈ: (دنیا نیوز) سپین کے شہر بلباؤ میں فلسطین اور باسک کی فٹبال ٹیموں کے درمیان دلچسپ میچ کھیلا گیا۔

میچ سے قبل فلسطین کے حق میں مارچ کیا گیا، مارچ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

شرکا نے فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کا بھی مطالبہ کیا، سٹیڈیم میں فینز نے بڑی تعداد میں فلسطین کو سپورٹ کرتے ہوئے فلسطینی پرچم لہرائے۔