سعودی عرب کی فلسطینیوں پر یہودی آباد کاروں کے حملوں کی مذمت

Published On 16 November,2025 07:12 am

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب نے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے فلسطینیوں پر حملوں کی مذمت کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر بڑھتے حملے افسوسناک ہیں، ایسے حملے امن کیلئے عالمی کوششوں کو کمزور کرتے ہیں، عالمی برادری کو اسرائیلی حملوں پر احتساب کے عمل کو فعال کرنا چاہیے، اسرائیلی حملے بین الاقوامی قوانین کو سبوتاژ کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے مزید 15 فلسطینیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دی ہیں، اسرائیل کی جانب سے غزہ پہنچنے والی لاشوں کی تعداد 330 ہو گئی ہے، وزارت صحت غزہ کے مطابق اب تک صرف 92 فلسطینیوں کی لاشوں کی شناخت ہو سکی ہے، لاشیں تشدد زدہ ہونے کی وجہ سے ناقابل شناخت ہیں۔