غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج کی بربریت اور وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے شمال مشرقی غزہ میں بیت لاہیہ پر تین فضائی حملے کیے، بوریج پناہ گزین کیمپ کے مشرق میں اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کی۔
وزارت صحت کے مطابق غزہ پر وحشیانہ اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید ہوئے، غزہ شہر میں کلینک کے ملبے سے 35 فلسطینیوں کی میتیں برآمد ہوئیں۔
عرب میڈیا کے مطابق فلسطین میں شہداء کی مجموعی تعداد 69 ہزار 182 ہوگئی، 20 ہزار معصوم بچے شامل ہیں، صیہونی حملوں سے 1لاکھ 70 ہزار 694 فلسطینی زخمی ہوئے۔
حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل رہائشی عمارتوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، دو منزلہ عمارتوں کو ڈھونڈ کر تباہ کیا جا رہا ہے۔



