غزہ: (دنیا نیوز) خان یونس سے ایک اور اسرائیلی یرغمالی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق حماس کا کہنا ہے کہ لاش کو آج رات اسرائیل کے حوالے کیا جائےگا، غزہ سے 28 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں واپس کی جانی ہیں، معاہدے کے تحت اسرائیل بدلے میں360 فلسطینی مزاحمت کاروں کی میتیں واپس کرے گا۔
دوسری طرف اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری رہیں، صیہونی فورسز کے غزہ سٹی اور خان یونس پر حملے میں مزید2 فلسطینی شہید جبکہ 5 زخمی ہوگئے، غزہ میں اجتماعی قبرسے 51 لاشیں ملیں۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کہتے ہیں سیز فائرمعاہدہ نازک ہے، امن کیلئے معاہدے کا احترام کیا جائے۔



