غزہ: (دنیا نیوز) جنوبی غزہ میں اسرائیلی فورسز کے حملے جاری رہے حملوں میں تین فلسطینی شہید اور متعدد ز خمی ہوگئے۔
نابلس میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے نوجوان فلسطینی شہید ہوگیا، اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے جنوبی غزہ میں رفاہ کے شمالی علاقوں پر بھی بمباری کی، اسرائیل نے مزید 15 فلسطینیوں کی مسخ شدہ لاشیں واپس کر دیں۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی بمباری سے شہید ہونے والوں کی تعداد 69 ہزار 483 ہو گئی، ایک لاکھ ستر ہزار سے زائد زخمی ہوگئے، غزہ میں بارش سے سیکڑوں خیمے زیر آب آگئے، ہزاروں بے گھر خاندان متاثر ہوئے۔



