بینکاک: (ویب ڈیسک) پاکستانی روئرز نے تھائی لینڈ انٹرنیشنل روئنگ ریگاٹا میں 14گولڈ میڈل سمیت 20 میڈلز اپنے نام کر لیے۔
تھائی لینڈ میں انٹرنیشنل روئنگ ریگاٹا کا انعقاد کیا گیا جس 3 روزہ ایونٹ میں 8 ممالک کے 200 سے زائد روئرز نے حصہ لیا۔
ایونٹ میں پاکستانی روئرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کوچ اصغر علی کی سربراہی میں پاکستانی دستے نے مختلف کیٹگریز میں 14گولڈ، 4 سلور اور 2 برانز میڈل حاصل کیے۔
فرید محمد عارف 6 طلائی اور 2 چاندی کے تمغے لے کر ایونٹ کے بہترین کھلاڑی رہے جبکہ عنایہ زیدی 5گولڈ میڈل کے ساتھ بہترین ویمن روئر قرار پائیں، سابق ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال کی صاحبزادی حوریا فیصل نے بھی ایک گولڈ میڈل جیتا۔



