دبئی: (دنیا نیوز) عالمی نمبر ایک ویمنز ٹینس پلیئر آرینا سبالینکا کی ڈانس ویڈیو وائرل ہوگئی۔
2025 میں ہونے والے مشہور بیٹل آف سیکسس ٹینس میچ کے دوران، عالمی نمبر ون ٹینس کھلاڑی نے کورٹ پر غیر معمولی اور تفریحی انداز میں مکاریانا ڈانس کیا، جس سے ناصرف حاضرین بلکہ مداح بھی حیران رہ گئے۔
یہ لمحہ میچ کے دوران ایک ہلکی پھلکی اور خوشگوار فضاء پیدا کرنے والا تھا جو سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہوگیا، سبالینکا کے اس مزاحیہ اور پُرجوش اقدام نے اس میچ میں جوش و خروش اور تفریح کا رنگ دوبالا کر دیا۔
علاوہ ازیں وہ اس سے پہلے بھی ٹینس مقابلوں کے دوران ڈانس کرتی رہی ہیں جبکہ آسٹریلین اوپن کے دوران بھی سبالینکا کی ڈانس کرنے کی ویڈیو بہت وائرل ہوئی تھی۔



