عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سٹنٹ مین سلطان گولڈن کا مزید دو نئے گینز ورلڈ ریکارڈ بنانے کا اعلان

Published On 25 December,2025 01:43 am

لاہور: (دنیا نیوز) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سٹنٹ مین سلطان گولڈن نے مزید دو نئے گینز ورلڈ ریکارڈ بنانے کا اعلان کر دیا۔

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سٹنٹ مین سلطان گولڈن نے کہا کہ برننگ کار جمپ اور ہوا میں گاڑی فلپ کرنے کا ریکارڈ بنانا چاہتا ہوں، سلطان گولڈن نے چند روز قبل تیز ترین ریورس ڈرائیو کا عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔

سلطان گولڈن نے ریکارڈ پاکستان اور پاک آرمی کے نام کر دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت نے عالمی ریکارڈ بنانے کیلئے بھرپور سپورٹ کیا تھا۔