اگرعلیمہ خان پارٹی کو لیڈ کر رہی ہیں تو ان کو چیئرمین بنا دیا جائے، محمود مولوی

Published On 25 December,2025 01:24 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق رکن قومی اسمبلی محمود مولوی نے کہا ہے کہ اگرعلیمہ خان پارٹی کو لیڈ کر رہی ہیں تو ان کو چیئرمین بنا دیا جائے۔

اپنے ایک بیان میں سابق رکن قومی اسمبلی محمود مولوی نے کہا کہ پہلے پی ٹی آئی فیصلہ کرے کہ محمود اچکزئی یا پھر علیمہ خان پارٹی کو لیڈ کر رہی ہیں، پی ٹی آئی کے اسیران بھی مفاہمت کی بات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں سیاسی ٹمپریچر نیچے آئے، پی ٹی آئی 3 سال سے مزاحمت ہی کر رہی ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا چاہیے، ہم چاہتے ہیں چیزوں کو بہتری کی طرف لے جایا جائے۔

محمود مولوی کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک تحریک انصاف کے لوگ بھی مفاہمت چاہتے ہیں، اس ضمن میں ایاز صادق، رانا ثناء اللہ اور اعظم نذیر تارڑ سے ہماری ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔