ٹی 20 ورلڈ کپ: افغانستان نے یو اے ای کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

ٹی 20 ورلڈ کپ: افغانستان نے یو اے ای کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

بھارت کے دارالحکومت دہلی میں افغانستان نے متحدہ عرب امارات کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

یو اے ای نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے، متحدہ عرب امارات کی جانب سے صہیب خان نے 68 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ علی شان شرفو نے 40 رنز بنائے۔

افغانستان کی طرف سے عظمت اللّٰہ عمر زئی نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مجیب الرحمٰن نے 2 اور راشد خان نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں افغانستان نے مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، ابراہیم زادران 53، درویش رسولی 33، صدیق اللہ اتل 16، گلبدین نائب 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جبکہ عظمت اللہ عمرزئی 40 رنز اور محمد نبی تین رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کو اپنے ابتدائی دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، تاہم یو اے ای کو ایک میچ میں شکست ہوئی ہے اور ایک میچ میں کامیابی ملی ہے۔