میکسیکو ایران کے فٹبال ورلڈ کپ میچز کی میزبانی کیلئے تیار

میکسیکو ایران کے فٹبال ورلڈ کپ میچز کی میزبانی کیلئے تیار

میکسیکو کی صدر کلاؤڈیا شینباؤم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم ایران کے میچز کی میزبانی کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ ایران نے فیفا سے اپنے میچز سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے امریکا سے منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فیفا نے کہا ہے کہ ہم تمام ٹیموں کے ساتھ رابطے میں ہیں، ہمارا موجودہ شیڈول کے مطابق ہی ٹورنامنٹ کروانے کا ارادہ ہے۔