فیفا نے ورلڈکپ 2026 کیلیے قوانین میں بڑی تبدیلی کردی

فیفا نے ورلڈکپ 2026 کیلیے قوانین میں بڑی تبدیلی کردی

نئے ضوابط کے تحت کھلاڑیوں کے ڈسپلنری ریکارڈ کو ٹورنامنٹ کے دوران دو مرتبہ صاف کیا جائے گا جس سے معطلی کے امکانات کم ہو جائیں گے۔

فیفا کے مطابق گروپ مرحلے کے اختتام پر تمام کھلاڑیوں کے سنگل یلو کارڈ ختم کر دیے جائیں گے تاکہ وہ ناک آؤٹ مرحلے کا آغاز بغیر کسی دباؤ کے کر سکیں۔

اس کے بعد ایک اور ’ایمنسٹی‘ کوارٹر فائنلز کے بعد دی جائے گی جس کا مطلب ہے کہ سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کے کھلاڑی بھی ایک یلو کارڈ کے خطرے سے آزاد ہو جائیں گے۔

اس سے قبل بھی یلو کارڈز کو کوارٹر فائنل کے بعد ختم کیا جاتا تھا تاکہ کوئی کھلاڑی سیمی فائنل میں کارڈ لینے کی وجہ سے فائنل سے محروم نہ ہو، تاہم نئے 48 ٹیموں پر مشتمل فارمیٹ اور اضافی ناک آؤٹ راؤنڈ کے باعث قوانین میں مزید نرمی کی گئی ہے۔

فیفا نے مالی مراعات میں بھی اضافہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ تمام شریک 48 ٹیموں کے لیے مجموعی فنڈ 15 فیصد بڑھا کر 871 ملین ڈالر کر دیا گیا ہے۔