ایڑھی کا درد اور سوزش اہم مسلہ، نجات کیسے حاصل کی جا سکتی ہے؟

Published On 11 May 2016 10:02 AM 

ورزش کرنے والے زیادہ دیر تک کھڑے ہو کر یا چل پھر کر اپنا کام کرنے والےافراد ایڑیوں میں درد کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں


لاہور (دنیا نیوز) ایڑیوں کا درد ایک عام مسئلہ بن چکا ہے ، ایڑی کا درد یا پلینٹر فیسٹیز نامی یہ بیماری ایڑھی کی ہڈی کو پنجے کی ہڈی سے ملانے والے عضلات میں سوزش سے پیدا ہوتی ہے ۔ یہ درد رفتہ رفتہ شدید ہو جاتا ہے ۔ اگر بروقت ڈاکٹر سے رجوع نہ کیا جائے تو ایڑی کا درد سنگین صورت بھی اختیار کر سکتا ہے ۔

زیادہ وزن والے افراد ، کثرت سے ورزش کرنے والے ، زیادہ دیر تک کھڑے رہ کر یا چل پھر کر اپنا کام کرنے والے افراد ایڑھی کے درد کا شکار ہوتے ہیں ۔ جوتوں کا انتخاب بھی ایڑی کے درد کی اہم وجہ ہے ۔

پاؤں کے سائز سے چھوٹے بڑے یا اونچی ایڑھی والے فٹ وئیر کو مسلسل لائف سٹائل کا حصہ بنانا ایڑھی کے درد کا باعث بنتا ہے ۔

ایڑھی کے درد سے حفاظت کے لئے ہلکی پھلکی ورزش، تیراکی اور پوٹاشیم ، کیلشیم ، زنک اور میگنیزیم سے بھرپور خوراک کو زندگی کا حصہ بنائیے ۔

پاؤں کا مساج اور آرام دہ جوتوں کا انتخاب بھی ایڑھی کے درد سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔