سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال دماغی صحت کے لیے خطرناک

Published On 18 Dec 2017 08:46 PM 

نیویارک: (دنیا نیوز) سماجی رابطوں کی سب سے معروف ویب سائٹ فیس بک نے اعتراف کیا ہے کہ سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال دماغی صحت کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔

فیس بک کو زیادہ چہرہ نہ کرائیں، ورنہ ذہنی مسائل فیس کرنا پڑسکتے ہیں۔ سوشل میڈیا سائٹ نے اپنا دوسرا چہرہ بھی دکھا دیا۔ سوشل نیٹ ورک کے لیے ریسرچ کرنے والے ماہرین نے اعتراف کیا ہے کہ سوشل میڈیا کا زیادہ اور فالتو استعمال دماغی صحت کے لیے خطرناک ہے۔

سوشل میڈیا کا استعمال نہ صرف لوگوں کو معاشرتی طور پر تنہا کر رہا ہے بلکہ جذبات کو بھی تباہ کر سکتا ہے۔ دنیا بھر میں اس وقت فیس بک صارفین کی تعداد دو ارب سے زائد ہے جو مسلسل بڑھ رہی ہے۔