آسٹریلیا: (ویب ڈیسک) آسٹریلین یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی بڑی کامیابی، کروڑوں سال پرانا نامیاتی رنگ دریافت کرلیا۔
آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے صحرائے اعظم صحارا کے نیچے موجود میرین شیل کے ذخائر سے قدیم نامیاتی رنگ دریافت کیا ہے۔ مغربی افریقی ملک موریطانیہ سے ملنے والا یہ قدیم ترین نامیاتی رنگ شوخ گلابی ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے پرانا نامیاتی رنگ ہے، جو ایک ارب 10 کروڑ برس پرانی چٹانوں میں محفوظ رہا۔
اس رنگ کو پی ایچ ڈی کی طالبہ نور گیونیلی نے دریافت کیا، جنہوں نے قدیم چٹانوں کو پیس کر سفوف بنایا اور پھر قدیم آرگنزمز کے مالیکیولز کا تجزیہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ شوخ گلابی رنگ کلورفول کے مالیکیولر فوسلز میں موجود تھا جو کہ ایسے آرگنزمز کا حصہ رہ چکا تھا جو کہ ایسے قدیم سمندر میں رہتے تھے جو اب معدوم ہوچکا ہے۔