بنکاک (دنیا نیوز ) تھائی لینڈ میں بارہ بچوں اور ان کے کوچ کو بچانے کے بعد غار کو بند کر دیا گیا۔ تھائی حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد غار کو بند کر دیا گیا ہے۔
غار کو بند کرنے کا حکم حکومت نے دیا، غار کے گرد باڑھ لگا دی گئی ہے جبکہ لوگوں کو روکنے کے لیے چوبیس گھنٹے گارڈ ڈیوٹی دیں گے۔
تھائی لینڈ میں فٹ بال ٹیم کے بارہ کھلاڑی اور ان کے کوچ تئیس جون کو غار کی سیر کو گئے اور پانی بھر جانے سے غار میں پھنس گئے۔ انہیں دو ہفتے بعد اس غار سے نکالا گیا تھا۔