جلال آبادکے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں خودکش حملہ،10 افراد ہلاک

Last Updated On 11 July,2018 05:26 pm

جلال آباد: (دنیا نیوز) افغان شہر جلال آباد میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں خود کش حملے سے دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

افغانستان پھر دہشت گرد حملوں کی زد میں ہے، جلال آباد کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں دو خود کش دھماکوں اور فائرنگ سے دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ گزشتہ روز صوبہ ننگر ہار میں جلال آباد کی سیکورٹی چیک پوسٹ پر ایک خود کش دھماکے میں بارہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔