سیاحوں کو تاج محل میں نماز ادا کرنے پر پابندی کا سامنا

Last Updated On 10 July,2018 09:50 pm

آگرہ: (دنیا نیوز) بھارتی سپریم کورٹ نے آگرہ کے رہائشیوں کے علاوہ کسی دوسرے شخص کو تاج محل میں نماز ادا کرنے سے روک دیا، مسجد انتظامیہ کی درخواست مسترد کر دی۔

بھارتی حکومت نے تاج محل کی مسجد میں دوسرے شہروں سے آنے والے اور غیر ملکیوں کے نماز پڑھنے پر پابندی عائد کر دی تھی، انتظامیہ کے فیصلے کے خلاف مسجد کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ سید ابراہیم حسین زیدی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جسے ملکی اعلیٰ عدالت نے مسترد کر دیا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ باہر سے آنے والے کہیں بھی نماز ادا کر سکتے ہیں، حکومتی پابندی کا مقصد تاریخی عمارت کو نقصان سے بچانا ہے۔