ترک صدر طیب اردوان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

Last Updated On 10 July,2018 05:17 pm

انقرہ: (دنیا نیوز) ترکی میں وزیر اعظم کا عہدہ ختم کر دیا گیا ہے، صدارتی نظام پرعمل درآمد کا آغاز ہو گیا ، طیب اردوان نے نئی صدارتی مدت کے لیے حلف اٹھا لیا، سولہ رکنی صدارتی کابینہ کا اعلان بھی کر دیا گیا۔

صدر طیب اردوان کی جانب سے فواد اکتائے کو نائب صدر مقرر کیا گیا ہے، ترک صدر کے داماد بیرات آلبائراک وزیر خزانہ ہوں گے۔ عبدالحمید گل کو وزیر انصاف جبکہ سیلمان سوئیلو کو وزیر داخلہ مقرر کیا گیا ہے۔ حلوصی آقار وزیر دفاع ہوں گے، طیب اردوان نے تقریب سے خطاب میں ترکی کو مزید خوشحال بنانے کے عزم کا اظہارکیا۔