تھائی لینڈ: چار بچوں اورکوچ کو غار سے نکالنے کے آپریشن کا آخری مرحلہ شروع

Last Updated On 10 July,2018 03:39 pm

بنکاک: (دنیا نیوز) تھائی لینڈ کے غار میں پھنسے باقی چار بچوں اورکوچ کو نکالنے کے لیے آپریشن کا آخری مرحلہ شروع کر دیا گیا، دو روزہ آپریشن کے دوران آٹھ بچوں کو پہلے ہی نکالا جا چکا ہے۔

امدادی کارکنوں نے بچوں کو باہر نکال کر رات کو ایئر ٹینک دوبارہ بھرنے کے لیے آپریشن روک دیا تھا، مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔ اب تک باہر نکالے جانے والے بچوں کو عوام میں دیکھا نہیں گیا تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ان کی صحت ٹھیک ہے۔ بچے تھائی لینڈ کے شمالی صوبے چیانگ رائی کے غار تھیم لوانگ میں 23 جون سے پھنسے ہوئے ہیں۔