لاہور:(دنیا نیوز) ریسکیو کارکنوں نے غار کے اندر پھنسے ہوئے بقیہ آٹھ بچوں اور ان کے کوچ کو نکالنے کا کام دوبارہ شروع کر دیا ہے، پندرہ روز سے سیلابی غار میں پھنسے چار بچوں کو گزشتہ روز نکالا گیا تھا۔
تھائی لینڈ میں غار میں پھنسے بچوں اور ان کے کوچ کو نکالنے کےلیے ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے، غوطہ خور پانچ گھنٹے کے تیراکی کےبعد بچوں تک پہنچتے اور انہیں نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں، 18 غوطہ خور ریسکیو آپریشن میں شامل ہیں۔
گزشتہ روز چار بچوں کو غارسے نکالا گیا، جنہیں طبی معائنہ کےلیے اسپتال میں رکھاگیا ہے، بچے 23 جون کو غار کی سیر کو گئے اور بارش اور سیلاب کی وجہ سے وہاں پھنس گئے، نو دنوں بعد ان کے غار میں زندہ ہونے کا پتہ چلا، اس وقت سے ان کو کھانا، آکسیجن اور طبی امداد فراہم کرائی جا رہی ہے۔