جاپان: شدید طوفانی بارشوں سے 114 افراد ہلاک

Last Updated On 09 July,2018 06:24 pm

جاپان میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 114ہوگئی۔

ہیرو شیما: (دنیا نیوز) جاپان کےمغربی علاقے ان دنوں شدید بارشوں اور سیلاب کی زد میں ہیں، بارش اور مٹی کےتودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد ایک سو چودہ ہو گئی، جبکہ اکسٹھ افراد لاپتہ ہیں۔

قدرتی آفت سے سب سے زیادہ متاثر ہیروشیما شہر ہوا جہاں چوالیس افراد ہلاک ہو گئے، حکام کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ۔ ریسکیو حکام کے مطابق 1850 افراد تاحال مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لئے سڑکوں پر کشتیاں چلائی جا رہی ہیں۔